بحیرہ جنوبی چین کے لیے ضابطہ عمل تشکیل دیا جائے گا، چینی وزیراعظم

66

بیجنگ ۔ 15 نومبر (اے پی پی) چین کے وزیرِاعظم لی کے چیانگ نے بحیرہ جنوبی چین کے متنازع پانیوں کے لیے تین سال کے اندر ضابطہ عمل تشکیل دینے کی غرض سے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس ضابطہ عمل کا مقصد ان پانیوں میں تنازعات کی روک تھام کرنا ہے۔ا±ن کے اس بیان کو علاقے میں امریکا کی بڑھتی ہوئی دخل اندازی کو روکتے ہوئے چین کی بحری معاملات سے نمٹنے پر آمادگی ظاہر کرنے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔ ا±نہوں نے امید ظاہرکی کہ ضابطہ عمل سے بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام میں مدد ملے گی ۔