23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبحیرہ روم مہاجرین کا قبرستان بن رہا ہے،افریقی مسلمانوں کوافطار کرنے کے...

بحیرہ روم مہاجرین کا قبرستان بن رہا ہے،افریقی مسلمانوں کوافطار کرنے کے لئے پینے کا صاف پانی ،کھانے کے لئے ایک لقمہ بھی دستیاب نہیں ،ترک صدر کا تقریب سے خطاب

- Advertisement -

استنبول۔ 14 جون(اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب ا ردوان نے کہا ہے کہ مہاجرین پر اٹھنے والے اخراجات نقصان نہیں بلکہ منافع ثابت ہوں گے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول کے خلیج کنونشن سینٹر میں صنعتکاروں اور کاروباری حضرات کی ایسوسی ایشن کی افطار پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عراق، شام، فلسطین اور میانمار میں ہر روز معصوم انسان قتل کئے جا رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ مظلوم انسان اپنی جانیں بچا کر مختلف ممالک میں پناہ لے رہے ہیں اور مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔صدر اردوان نے کہا کہ بحیرہ روم دوسرے ممالک کا ر±خ کرنے والے سینکڑوں مہاجرین کا قبرستان بن رہا ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8647

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں