- Advertisement -
کوئٹہ۔ 17 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ٹریفک حادثے میں زخمی بچی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔واضح رہے کہ 10سالہ بچی ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے باعث قومے میں چلی گئی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ،صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے فوری طورپر ویڈیوکانوٹس لے لیا اور متعلقہ حکام کو بچی کی علاج ومعالجے سے متعلق اقدامات کی ہدایت کی۔ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے فوری طورپر ٹریفک حادثہ میں قومہ میں جانے والی بچی کی علاج ومعالجے کی نگرانی کیلئے سول ہسپتال میں بچی کی عیادت کی ۔ایم ایس نے لواحقین کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583460
- Advertisement -