بدر شہباز وڑائچ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

93

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وزیراعظم نے بدرشہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے بدر شہباز کی وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز میڈیا کوآرڈینیٹر کے ساتھ سرکاری امور کو چلانے میں مکمل تعاون کریں۔ واضح رہے کہ بدر شہباز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری اطلاعات بھی ہیں اور وہ گزشتہ حکومت میں وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔