بدعنوانی ایک معاشرتی برائی ہے جو قومی ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،سہیل عمران

118

ایبٹ آباد۔ 09 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ایبٹ آباد سہیل عمران نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک معاشرتی برائی ہے جو قومی ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،بدعنوانی کا تدارک سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے جس کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے،ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ بلاتفریق احتساب کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی،بدعنوانی کے خاتمے کے لیے میرٹ کی بالادستی،قانون کی عملداری اور شفافیت بنیادی اہمیت کے حامل ہیں،عالمی سطح پر اس دن کو منانے کا مقصد بدعنوانی کے خلاف آگاہی پیدا کرنا ہے،ملک کو بدعنوانی کے ناسور پاک کرنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔