"بدعنوانی سے انکار” کے عنوان سے کلرینگ بک کا افتتاح،بچوںکو بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہی حاصل ہو گی، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ کلرینگ بک سے نسل نو کے ذہنوں سے بد عنوانی سے متعلق سوچ میں تبدیلی اور اس سے بچوںکو بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہی حاصل ہو گی، نیب انسداد بد عنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہونے کی حیثیت سے ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے آگاہی ،تدارک …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ کلرینگ بک سے نسل نو کے ذہنوں سے بد عنوانی سے متعلق سوچ میں تبدیلی اور اس سے بچوںکو بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہی حاصل ہو گی، نیب انسداد بد عنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہونے کی حیثیت سے ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے آگاہی ،تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی کثیر جہتی پالیسی پر عمل پیرا ہے،”بدعنوانی سے انکار” کے عنوان سے کلرینگ بک کی افتتاحی تقریب نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے تقریب کی صدارت کی ۔ یہ کتاب نیشنل کالج آف آرٹ لاہورنے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے تعاون سے پرائمری سطح کے بچوںکیلئے خاص طورپر مرتب کی ہے ۔ اس کا مقصد ملک بھر میں انسداد بد عنوانی کے پیغام کو پھیلاناہے۔

Leave a Reply