29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومزرعی خبریںبدلتے موسمی حالات میں فوڈ سکیورٹی کے حصول کے لئے فصلوں کی...

بدلتے موسمی حالات میں فوڈ سکیورٹی کے حصول کے لئے فصلوں کی بروقت کاشت وقت کی اہم ضرورت ہے،زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی):شعبہ حشرات ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے سائنسدانوں نے 55سے زائد ضررساں کیڑوں کا دوران زندگی، بدلتے موسمی حالات میں ضررساں کیڑوں کی افزائش،ان کے انسداد کے خلاف استعمال ہونے والی کیمیائی زرعی زہروں کی اثر پذیر ی اور ان کیڑوں کے اندر پیدا ہونے والی قوت مدافعت کا مطالعہ کرتے ہوئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔

ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول، لاہور،ڈاکٹر عامر رسول نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں ٹیکنیکل سب کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کنوینرو چیف سائنٹسٹ، شعبہ حشرات، ڈاکٹر قربان علی نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ شعبہ حشرات کے زرعی سائنسدان زرعی زہروں کی رجسٹریشن کے لئے فیلڈ میں ان زہروں کا استعمال، کوالٹی کنٹرول اور فصلوں میں انکی باقیات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات ٹیکنکل کمیٹی کو بھجواتے ہیں جس کی روشنی میں نجی سیکٹر کوان زہروں کی فروخت کی اجازت دی جاتی ہے۔

- Advertisement -

اجلاس میں چیف سائنٹسٹ، شعبہ گندم، ڈاکٹر جاوید احمد،پرنسپل سائنٹسٹ،مصباح اشرف،نائمہ دین،محمد عمران، ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر محمد حسنین بابراور ڈائریکٹرایگری کلچرل انفارمیشن فیصل آباد،ڈاکٹر آصف علی سمیت شعبہ حشرات کے زرعی سائنسدانوں ڈاکٹر محمد سلیم، محمد بلال بن مصطفیٰ اوراسد اسلم ودیگر شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈاکٹر قربان علی نے نجی سیکٹر کے نمائندگان پر زور دیا کہ وہ ضرررساں کیڑوں کے بروقت انسداد کے لیے کم خرچ،ماحول دوست اور لمبے عرصے تک کارآمد رہنے والی زہروں کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں تاکہ مختلف فصلوں کو ضررساں کیڑوں کے حملہ سے ہونے والے نقصانات سے بچایاجا سکے۔

ان زہروں کے استعمال سے کاشتکار اپنی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ذریعے اپنی زرعی آمدن میں نمایاں اضافہ کر سکیں گے۔نجی سیکٹر کے نمائندگان نے اجلاس میں بتایا کہ ضررساں کیڑوں بالخصوص سفید مکھی،تھرپس،سبز تیلا، کالا تیلا، فال آرمی ورم، پھل کی مکھی،سٹرس سلہ اور کپاس کی گلابی سنڈی کے انسداد کے لئے فیلڈ میں متحرک ہے اور کاشتکاروں کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے فیلڈ افسران کپاس، کماد، مکئی،گندم، رایا، سرسوں، کینولہ اور دالوں کے علاوہ سبزیوں اور باغات کی بہتر دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فصلیں ہماری بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراکی ضروریات کو پورا کرنے اور ملکی فوڈ سکیورٹی کے تحفظ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587976

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں