ملتان۔ 12 دسمبر (اے پی پی):خشک سردی کے نتیجے میں جہاں زراعت متاثر ہو رہی ہے وہاں مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔گزشتہ چند روز سے ملتان میں دن کے وقت گرمی اور رات کو شدید سردی ہو جاتی ہے۔
اس دوران شمالی علاقوں میں برف باری کے اثرات بھی ملتان اور گردو نواح پر محسوس کئے گئے۔موسم کے اس ردو بدل کے نتیجے میں لوگ نزلہ ،زکام اور کھانسی کا شکار ہو رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد رات گئے تک مارکیٹوں میں لوگوں کی آمدورافت بھی انکی صحت پر مضر اثرات مرتب کر رہی ہے نامور طبی ماہر ڈاکٹر عباس برمانی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس موسم میں سردی سے بچاؤ خاص طور پر بچوں کو محفوظ رکھنے کےلئے احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہیں۔