بدنام زمانہ ملزم کے قبضہ سے 10 کلوگرام چرس برآمد، مقدمہ درج

54
تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں غیرت کے نام پر 22 سالہ بیوی کا شوہر کے ہاتھوں قتل، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

قصور۔ 26 جنوری (اے پی پی):ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کی کارروائی میں ایس ایچ او مصطفیٰ آباد حسن عمران پر مشتمل پولیس ٹیم نے انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ بدنام زمانہ ملزم شکیل عرف شکیلی کے قبضہ سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم شکیل عرصہ دراز سے مصطفیٰ آباد کے گردونواح میں منشیات کا مکروہ دھندہ کر کے نوجوان نسل کو تباہ کر رہا تھا۔ ڈی پی اوقصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع قصور کو ڈرگ فری بنانے کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔