ہری پور۔ 30 مئی (اے پی پی):مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بدھ مت کے راہبان نے جولیان آثار قدیمہ خانپور کا دورہ کیا اور تاریخی مقامات کے تحفظ و بحالی اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر وفد نے کہا کہ پاکستان میں دیگر مذاہب کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں، عبادت گاہوں کی دیکھ بھال اور مرمت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، یہاں پر مکمل مذہبی آزادی ہے، ہمیں یہاں آ کر بہت خوشی ہے، حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔