بدین کے فوجی جوان محمد طارق شہید کو آبائی علاقے میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

47
ISPR

اولپنڈی۔4فروری (اے پی پی):جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے دہشتگردی سے شہید ہونے والے بدین کے فوجی جوان محمد طارق شہید کو آبائی علاقے میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق29 جنوری 2024 کو اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران جنوبی سوڈان کے درمیان متنازعہ علاقہ میں گھات لگائے دہشتگردوں کے حملےمیں شہید ہونے والے سپاہی محمد طارق شہید (ساکن بدین، سندھ) کو آبائی علاقے بدین میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن دستے نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کے باعث خود کو ممتاز کیا ہے،اب تک 181 پاکستانی دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اندرون اور بیرون ملک ہر محاذ پر پاکستان کی سر بلندی کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔