- Advertisement -
اسلام آباد۔(اے پی پی) وزیرتجارت پرویز ملک نے کہاہے کہ برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت بہت جلد ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے نئے پیکج کا اعلان کرے گی۔ہفتہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے اوراس کی بھرپور مدد کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے تعاون سے کاٹن کی پیداوارمیں اضافہ پر توجہ مرکوزکی جارہی ہے اور اس ضمن میں تحقیق کے شعبہ پر توجہ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70804
- Advertisement -