اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وزیرخزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہاہے کہ ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کاوژن اب حقیقت میں تبدیل ہورہاہے۔
ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کے حوالہ سے بدھ کواپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاہے کہ اللہ کے فضل سے برآمدات میں نمایاں اضافہ کیلئے وزیراعظم عمران خان نے جووژن پیش کیاتھا اوراس حوالہ سے جواقدامات اٹھائے تھے اس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی برآمدات اب 3 ارب ڈالر ماہانہ کی سطح پرجارہی ہے جو36ارب ڈالرسالانہ بنتی ہے۔انہوں نے کہاکہ خدمات کی برآمدات کاحجم اگراس میں شامل کیاجائے تومالی سال کے اختتام پرپاکستان کی برآمدات 45ارب ڈالرتک پہنچ جائیگی۔
مزمل اسلم نے کہاکہ پہلی مرتبہ مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کے تناسب سے برآمدات 10 فیصدکی سطح سے زیادہ ہوجائیگی۔