برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 19.93 فیصد اضافہ

61
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد ۔ 05جون (اے پی پی) برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 19.93 فیصد اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے ضمن میں 212.14 ملین ڈالر کے اخراجات آئے جو مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے، مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11 ماہ میں برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 176.88 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ مئی 2020ءمیں برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 18.03 ملین ڈالر رہا، گزشتہ سال مئی میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے ضمن میں 14.47 ملین ڈالر کے مصارف آئے تھے۔مالی سال 2018-19ءمیں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 191.08 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔