
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) کی جانب سے مالی سال 2015-16کے دوران پیداوار ‘برآمدات کے حوالے سے تمام اہداف حاصل کرنے کو سراہا ہے ۔ بدھ کو وزارت دفاع راولپنڈی میں چیئرمین پی او ایف لیفیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے مالی سال 20154-16کی مجموعی کارکردگی کو حوالے سے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتا یا کہ پی او ایف اپنے تکنیکی ماہرین اور انجینئرز کی مدد سے محدود بجٹ کے باوجود مالی سال 2015-16 کے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ سال2013-14میں پی او ایف کی برآمدی آمدن 22.03ملین ڈالر تھی جبکہ سال 2015-16میں برآمدی آمدن 93.68ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔