25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںبرآمدی سیزن میں رمضان المبارک کاآغاز،آم کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ

برآمدی سیزن میں رمضان المبارک کاآغاز،آم کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) رواں سیزن میں آم کی ملکی برآمدات میں 25فیصد اضافہ ہواہے جس کی بنیادی وجہ رمضان المبارک کے دوران مسلم ممالک میں آم کی طلب میںہونے والا اضافہ ہو اہے ۔ ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق رواںسیزن کے دوران 19جون 2016 تک پاکستانی برآمد کنندگان کی جانب سے 31ہزار 782 ٹن آم کی برآمدات کی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ سال آم کے برآمدی سیزن کے اسی عرصہ میں 25ہزار 511 ٹن آم برآمد کیاگیا تھا۔ آم کلی برآمدات کا آغاز 20مئی سے ہو جاتاہے جو اکتوبر کے اختتام تک جاری رہتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9527

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں