برآمد کنندگان سمیت تمام کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائینگی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

161

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برآمد کنندگان سمیت تمام کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائینگی۔سیلز ٹیکس ری فنڈز کو حتمی شکل دینے سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو یہاںفنانس ڈویژن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس میں سیلز ٹیکس ری فنڈز کیلئے پروسس کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر اور چیئر مین ایف بی آر وفاقی وزیر خزانہ کے ہمراہ سیلز ٹیکس ری فنڈز کی موجودہ پوزیشن انکی مختلف سیکٹرز میں تقسیم سے متعلق امور پر بحث کی۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ کلیمز جس کیلئے ری فنڈ پیمنٹ آرڈرز(آر پی او) 30اپریل 2016تک جاری کئے گئے ہیں،انکو 23اگست تک حتمی شکل دی جائیگی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔