واشنگٹن ۔ 3 اگست (اے پی پی) برائن برادرز اور مرے برادرز سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنلز میں شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ہوریا ٹیکوا اور جولین راجر نے مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، 4-6 اور 10-8 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں مائیکل وینس اور راون کلاسن نے اینڈی مرے اور جمی مرے پر مشتمل برطانوی جوڑی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6-7، 7-6 اور 10-7 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔