برائن برادرز میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

66

میامی ۔ 28 مارچ (اے پی پی) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئی۔ انہوں نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کے روہن بھوپنا اور ان کے کینیڈین جوڑی دار ڈینس کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جمعرات کو امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کے روہن بھوپنا اور ان کے کینیڈین جوڑی دار ڈینس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔