لندن۔22جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں (کل) منگل کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا،جس میں برائٹن اینڈ ہوو البیون اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم 20 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 8 میچز میں اس کو فتح نصیب ہوئی ہے اور وہ 31 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔
وولور ہیمپٹن کی ٹیم بھی 20 میچز کھیل چکی ہے اور وہ 8 میچز جیت چکی ہے۔ وولور ہیمپٹن کی ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 11 ویں نمبر پر ہے۔ یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔لیور پول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 48 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔