برازیلیا۔8جنوری (اے پی پی):برازیل کی ریاست پیاؤئی میں مسافر بس الٹنے سے7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے فیڈرل ہائی وے پولیس کے حوالے سےبتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز جنوبی پیاوئی میں ساؤ گونکالو ڈو گرگیویا اور کورنٹے کی میونسپلٹیوں کے درمیان اس وقت پیش آیا جب تیانگوا سے ساؤ پالو جانے والی مسافر بس سڑک سے الٹ گئی ۔
حادثے کے باعث بس ڈرائیور اور 6 مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 8 خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی رپورٹس کےمطابق حادثے کی وجہ مکینیکل خرابی یا ڈرائیور کی طرف سے تاخیر سے ردعمل ظاہر کرنا ہو سکتا ہے۔