برازیل میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 176ہو گئی

82

برازیلیا۔22فروری (اے پی پی):برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں گزشتہ ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے نیتجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد176 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 100تاحال لاپتہ ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے برازیلین فائر ڈپارٹمنٹ حکام کے حوالے سے بتایا کہ ریو ڈی جنیرو کے پہاڈی علاقوں میں جاری شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے متعددمکانات تباہ اورکئی گاڑیاں بہہ گئی ہیں ۔ریسکیو ٹیمیں مٹی میں دبے افرادکی تلاش میں دن رات کام کر رہی ہیں اوراب تک 24 افراد کو بچایاگیا ہے۔

برازیل کےقدرتی آفات کے ادارے اٹلس کے مطابق ریکارڈ شدہ اموات کی موجودہ تعداد شہر کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے ،1988 میں ہونے والی تباہ کن شدید بارشوں سے 171 افراد ہلاک ہوئے تھے۔