برازیلیا۔2جولائی (اے پی پی):برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب چھوٹا تربیتی طیارہ مقامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد ساؤ ہوزے ڈو ریو پریٹو شہر کے ایک غیر آباد علاقے میں گر تباہ ہو گیا۔
طیارے میں سوار دونوں افراد ، جو پائلٹ کی تربیت لے رہے تھے ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس اور برازیلین ایئر فورس کا ایروناٹیکل ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن اینڈ پریوینشن سینٹر حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کر رہے ہیں۔