ریوڈی جنیرو ۔ 12 جون (اے پی پی) برازیل میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید1239 افراد ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 41058ہوگئی ہے۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ نے برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے 30412 نئے کیسز سامنے آگئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 805649ہوگئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل برازیل میں مہلک کورونا وائرس کے 32913 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ دنیا بھر میں کورونا متاثرین کے حوالے سے برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک 7,597,426 افراد متاثر جبکہ 423,846 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔