برازیل میں کورونا وائرس کا پھیلاو¿ جاری، متاثرین کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کرگئی، 74ہزار سے زائد افراد ہلاک

82

ریوڈی جنیرو ۔ 15 جولائی (اے پی پی) برازیل میں مہلک کورونا وائرس کا پھیلاﺅ تیزی سے جاری ہے، ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 19 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 1300 اموات ہوئی ہیں جس سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 74262ہوگئی ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 19لاکھ 31ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، ملک بھر میں اب تک کورونا سے 74262 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق برازیل میں کورونا کے 643430 فعال متاثرین ہیں، ملک میں کورونا وائرس کے 1931204 مصدقہ کیس سامنے آچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس مہلک مرض کے باعث مختلف ممالک میں اب تک پانچ لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔