برازیل میں کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں دوسرے نمبر پر

91
دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے30 لاکھ 58 ہزاراموات، متاثرین کی تعداد 14 کروڑ 35 لاکھ سے متجاوز
دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے30 لاکھ 58 ہزاراموات، متاثرین کی تعداد 14 کروڑ 35 لاکھ سے متجاوز

ریو ڈی جینرو ۔ 13 جون (اے پی پی) برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دنیا میں دوسرے نمبر پر آگئی اور وائرس کے مزید پھیلاو¿ سے متعلق تشویش بڑھ رہی ہے چونکہ اس ہفتے کئی شہروں میں کاروباری ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ نے امریکی کی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ہفتہ کو برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار 828 اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 28 ہزار 810 ہوگئی صرف امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں اور انفیکشن کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔کورونا وائرس غریب آبادیوں کو خاص طور پر متاثر کر رہا ہے۔ ہلاکتوں کی یومیہ تعداد تقریباً ایک ہزار ہے جبکہ بعض دنوں میں انفیکشن کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر رہی ہے۔صوبائی حکومتوں نے ساو¿پالو اور دیگر بڑے شہروں میں گھروں میں رہنے کے احکامات مارچ کے وسط میں نافذ کئے تھے لیکن کئی شہروں نے اپنی معیشتوں کو دوبارہ کھولنے کے دباو¿ میں لچک دکھائی اور رواں ماہ کے آغاز سے پابندیوں میں نرمی کر دی۔