24.9 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںبرازیل نےورلڈ انڈر-15 فٹ سال کپ کا فائنل جیت لیا

برازیل نےورلڈ انڈر-15 فٹ سال کپ کا فائنل جیت لیا

- Advertisement -

پیرا گوئے۔27نومبر (اے پی پی):برازیل نے کولمبیا کو شکست دے کر ورلڈ انڈر-15 فٹ سال کپ جیت لیا۔ گذشتہ شپ ہرنانڈ سریاس سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں وقفے تک برازیل کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں کولمبیا نے ایک گول جبکہ برازیل نے مزید دو گول کرکے مقابلہ1-3 گول سے جیت لیا۔ فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں پیراگوئے نے ارجنٹائن کو 1-9 گول سے ہرا دیا۔

- Advertisement -

عالمی انڈر-15 فٹ سال کپ میں 12 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں برازیل، کاتالونا، میکسیکو، کینیڈا، کولمبیا، ارجنٹائن، بولیویا، پاکستان، پیراگوئے، یوراگوئے، ایکواڈور اوردیگرٹیمیں شامل تھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=283674

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں