برازیل کی شوگر کمپنی ”بائیوسیو“کا آئندہ سال چینی کی پیداوار بڑھانے کا اعلان

149

ساﺅپاﺅلو ۔ 20 اگست (اے پی پی) برازیل کی شوگر کمپنی ”بائیوسیو“ نے آئندہ سال چینی کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیوسیو کے چیف ایگزیکٹو روئی چماس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی سیزن 2017-18ءکے دوران چینی کی پیداواری صلاحیت میں 88 ہزار ٹن اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں چینی کی قلت کے پیش نظر پیداوار میں اضافہ ایک فطری عمل ہے۔ یاد رہے کہ بائیوسیو دنیا میں کین پروسیسنگ کی دوسری بڑی کمپنی ہے۔