ریو ڈی جنیرو۔19جون (اے پی پی):برازیل کے جنوبی صوبے ریو گرانڈی دو سل میں شدید بارشوں کے باعث2افراد ہلاک ہو گئے ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق بارشوں کے باعث2,600 سے زائد افراد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑی ۔
ریاستی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق بارشوں کے باعث ریاست بھر میں بجلی کی بندش، زمین ہلنے کے واقعات، سڑکیں زیر آب آنے اور پلوں کے گرنے جیسے حادثات پیش آئے ہیں، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ یہی علاقے گزشتہ سال مئی میں آنے والے شدید سیلاب سے بھی متاثر ہوئے تھے جس میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
اُس وقت حکومت نے ایسے واقعات کے تدارک کے لیے اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ریاست کے گورنر ایڈوارڈو لیٹے کے مطابق کچھ علاقوں میں ہفتے کے اختتام سے اب تک 350 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جس نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔