جنیوا ۔ 27 اگست (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے براعظم افریقہ کو پولیو سے پاک قرار دے دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق نائیجیریا سمیت تمام افریقی ممالک میں گزشتہ چار برسوں سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ عالمی ادارہ صحت نے اسے ان ممالک کی تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔ پولیو کا وائرس بازو¿ں اور پیروں کو مستقل طور پر مفلوج کر سکتا ہے تاہم بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انہیں اس مرض سے بچایا جا سکتا ہے۔ پچاس کی دہائی میں اس کی ویکسین آنے سے پہلے یہ بیماری پوری دنیا میں موجود تھی۔