برانچ لیس بینکاری سے استفادہ کرنے والے اکاﺅنٹ ہولڈرز کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کر گئی، سٹیٹ بینک

138

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) مارچ 2019ءکے اختتام پر برانچ لیس بینکاری کی سہولیات سے استفادہ کرنے والے اکاﺅنٹ ہولڈرز کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ جولائی تا ستمبر 2018ءکی سہ ماہی کے دوران ایم والٹس صارفین کی تعداد 10 فیصد اضافہ سے 4 کروڑ 31 لاکھ تک بڑھ گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے 221 ملین ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جن کی مدد سے 616 ارب روپے کا لین دین کیا گیا ہے۔ برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے کی جانے والی مجموعی ٹرانزیکشنز میں ایم والٹس کے ذریعے کی گئی ٹرانزیکشنز کی شرح 73 فیصد رہی ہے جبکہ رقوم کے لین دین کے مجموعی حجم میں اس کا حصہ 62 فیصد رہا ہے۔