برآمدی صنعتوں کوخام مال اودیگر فاضل پرزہ جات کی درآمد میں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

215
Ishaq Dar

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ برآمدی صنعتوں کوخام مال اودیگر فاضل پرزہ جات کی درآمد میں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پیرکواپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہا کہ برآمدی صنعت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 5 زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں اوردیگر برآمد کنندگان کو خام مال ، پارٹس اور دیگر فاضل پرزہ جات کی درآمد میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ برآمدات سے متعلق ضروریات کو پورا کرسکیں۔