براڈشیٹ کے چیف نے بھی نواز شریف کو بدمعاش قرار دیا ہے، سید ذوالفقار بخاری

45
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ براڈشیٹ کے چیف نے بھی نواز شریف کو بدمعاش قرار دیا ہے۔منگل کے روز اپنے بیان میں ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ براڈشیٹ کمپنی نے شریف خاندان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی کیونکہ کمپنی چیف کے مطابق وہ بدمعاشوں سے مذاکرات نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کتنی توہین آمیز بات ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہر جگہ ایک جیسے کام کرتا ہے۔انہوں نے شریف خاندان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عزت کہیں تو رہنے دیں۔ انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب آئیں اور اپنے باپ کی خصوصیات بتائیں۔