براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر52 فیصدکی کمی ریکارڈ

82
State Bank

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر52 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ (جولائی تااکتوبر) میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 348 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 52 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 726 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر62 فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی ہے،

اکتوبر2022 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 95 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اکتوبرمیں 247 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پورٹ فولیوسرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر36 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکراکتوبرتک کی مدت میں پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 314 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 488 ملین ڈالرتھا، اکتوبرمیں پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 91 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔