اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ہواہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2024تک کی مدت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 1.550ارب ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 104فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مدمیں 760.2ملین ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی ہوئی تھی۔
فروری2025میں غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 233.3ملین ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی ہوئی جوگزشتہ سال فروری کے 65.9ملین ڈالرکے مقابلہ میں 254فیصدزیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں خوراک کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 290.6ملین ڈالر، بجلی 233.5ملین ڈالر، مالیاتی بزنس 192.6ملین ڈالر، آئل اینڈگیس 109.1ملین ڈالر، مواصلات 108.6ملین ڈالر، ٹوبیکو اینڈسگریٹس 97.1ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ 92.6ملین ڈالر، پیٹرولئیم ریفائننگ 84.4ملین ڈالر، مشروبات 66ملین ڈالر، کیمیکلز64.1ملین ڈالراورسیمنٹ 26.7ملین ڈالر اوردیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے اداروں اورکمپنیوں نے منافع کی مد میں 156ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574590