اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):ملک سے برتنوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.64 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020 سے جنوری2021 تک کی مدت میں برتنوں کی برآمدات سے ملک کو70.307 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.64 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برتنوں کی برآمدات سے ملک کو54.65 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جنوری 2021 میں برتنوں کی برآمدات سے ملک کو10.827 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوجنوری 2020 کے مقابلہ میں 49.85 فیصدزیادہ ہے، جنوری 2020 میں برتنوں کی برآمدات سے ملک کو7.22 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک کے تجارتی خسارہ میں 8.67 فیصدکااضافہ ہواہے، اس عرصہ میں ملکی برآمدات میں 5.63 فیصد جبکہ درآمدات میں 7.17 فیصدکااضافہ ہواہے۔