برسبین ٹیسٹ،آسٹریلیا نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

111

برسبین ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 39 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پانچویں اور آخری روز پاکستان کو جیت کےلئے 108 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 2 وکٹیں درکار تھیں، پاکستان کے ٹیل اینڈرز نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں کم ازکم 50 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، مایہ ناز بلے باز اسد شفیق نے شاندار سنچری سکور کی انہوں نے 137 رنز بنا کر پاکستان کی طرف سے نمایاں رہے،انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اس کے علاوہ مایہ ناز بلے باز اسد شفیق نے چھٹے نمبر پر کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا انہوں نے سر گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑا، انہوں نے چھٹے نمبر پر کھیلتے ہوئے 8 سنچریاں سکور کی تھیں تاہم اسد شفیق پوری کوشش کے باوجود اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔