برسبین ٹیسٹ، کینگروز باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی

51
آسٹریلیا نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

برسبین ۔ 24 جنوری (اے پی پی) آسٹریلین باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈکویلا کے علاوہ کوئی بھی آئی لینڈر بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئی، کینگروز باﺅلرز کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، ڈکویلا نے 64 رنز بنائے، آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنالئے اور اسکو سری لنکن اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 72 رنز کی ضرورت ہے، پیٹ کمنز نے چار، اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے جہی رچرڈ سن نے تین، مچل سٹارک نے دو جبکہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ آسٹریلیا کے مارکوس ہیرس 40 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔