برسبین ٹیسٹ ، بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 336رنز بناکر آئوٹ،کینگروز نے تیسرے روزبھارت کے خلاف اپنی دوسری اننگزمیں بغیر کسی نقصان کے 21رنز بناکر 54رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی

47
بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) کھیلا جائے گا

برسبین۔17جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارت کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کی اپنی دوسری اننگزمیں بغیر کسی نقصان کے 21رنز بناکر 54رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی، اس کے قبل میچ کے تیسرے روزبھارتی ٹیم میزبان ٹیم کی اننگز کے سکور 369رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 336رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی ۔ شیردل ٹھاکر 67اور واشنگٹن سندر 62رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلیا کی طرف سےعمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوش ہیزلیووڈ نے پانچ اور مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے دو، دو جبکہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ مارکس ہیرس ایک اور ڈیوڈ وارنر 20رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ اتوار کو گابا سٹیڈیم برسبین میں بھارتی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 62رنز 2وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو چیتشوار پجارا 8اور بھارتی کپتان اجنکیا رہانے 2رنز پر کھیل رہے تھے۔ چیتشوار پجارا اپنے گزشتہ روز کے سکور میں 17رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 25رنز بناکر جوش ہیزلیووڈ کی گیند پر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، کپتان اجنکیا رہانے بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور 37رنز بنانے کے بعد مچل سٹارک کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے،میانک اگروال 38رنز بناکر جوش ہیزلیووڈ کی گیند پرسمتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، ریشبھ پنت بھارت کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 23رنز بنانے کے بعد جوش ہیزلیووڈ کی گیند پر کیمرون گرین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اس کے بعد واشنگٹن سندر اور شیردل ٹھاکر نے ٹیم کو کچھ سنبھالہ دیا اور دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلوی بائولر کی مزاحمت کی اور ساتویں وکٹ پر 123قیمتی رنز کی پارٹنر شپ قائم کی،تاہم اس موقع پر شیردل ٹھاکر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 67رنز بنانے کے بعد پیٹ کمنز کی گیند کا نشانہ بنے۔ نودیپ سائنی پانچ رنز بناکر جوش ہیزلیووڈ کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، واشنگٹن سندر بھارت کے نویں آئوٹ ہوگے اور وہ 62رنز بنانے کے بعد مچل سٹارک کی گیند پر کیمرون گرین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔محمد سراج بھارت کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13رنز بنانے کے بعد جوش ہیزلیووڈ کی گیندپر کلین بولڈ ہوگیے۔ ناتاراجن ایک رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔یوں بھارتی ٹیم میزبان ٹیم کی اننگز کے سکور 369رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 336رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی طرف سےجوش ہیزلیووڈ نے پانچ اور مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے دو، دو جبکہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز مارکس ہیرس اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔ میچ کے تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کینگروز نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 21رنز بنالئے تھے اور اسے بھارت کے خلاف مجموعی طور پر 54رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔مارکس ہیرس ایک اور ڈیوڈ وارنر 20رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔