برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ میں 6 ستمبر کے حوالے سے تقریب ، پاکستان کی سلامتی اور شہداء کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا

159

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):چھ ستمبر کے تاریخی دن کے حوالے سے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے 6 ستمبر کے تاریخی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور ملک و قوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔