برسلز میں پاکستانی سفارتخانےمیں پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے تقریب کا انعقاد

82

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):برسلز(اے پی پی)برسلز میں پاکستانی سفارتخانےمیں پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بیلجیم ، لکسمبرگ اور یوروپی یونین میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے دلفریب قدرتی مناظر ، بھرپور اور متنوع ثقافت اور تاریخی ورثے سے نوازا ہے۔ انہوں نے ملک میں سیاحت اور سیاحتی مقامات کی ترقی کے لئے حکومت کی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ برٹش بیک بیکر سوسائٹی ، فوربس اور کونڈے نسٹ ٹریولر نے پاکستان کو دنیا میں سرفہرست ایڈومجر سفر کیلئے بہترین منزل قرار دیا ہے۔

پاکستانی سفیر ظہیر جنجوعہ نے سماجی اور ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی عنصر بن چکے ہیں۔ پاکستان میں لوگ ثقافت ، ادب ، موسیقی ، فلموں ، سیاست ، تعلیم ، صحت اور سیاحت سمیت زندگی کے تمام پہلوئوں پر اپنے نقطہ نظر کو شیئر کرنے کے لئے سوشل میڈیا فورمز کو فعال طور پر استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا سے اپلیکیشنز کو اپنی پالیسیوں کو پھیلانے ، شفافیت کو یقینی بنانے اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی استعمال کررہی ہے۔انہوں نے شرکا کو پاکستان کا دورہ کرنے اور دلکش خوبصورتی ، ثقافتی تنوع اور پاکستان کی محاورانہ مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونےکی دعوت دی۔