اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ برصغیر میں اسلام درگاہوں،اولیائے کرام کی تبلیغ، بزرگان دین کی محبت، اخلاص اورانسانیت کے درس کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہوا، لبیک جیسے شدت پسند گروہ اسلام کی اس شناخت کو بدلنا چاہتے ہیں اور تشدد اور انتہاپسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں ۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایسی کوششوں کو ناکام بناناہر مسلمان کا فرض ہے۔