راولپنڈی۔8جولائی (اے پی پی):راولپنڈی کی معروف سماجی شخصیت و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کہا ہے کہ برصغیر میں دین حق کے پھیلائو میں اولیا ء اللہ کا بنیادی کردار ہے ۔یہ بات انہوں نے منگل کو بھنگالی شریف میں عرس کے موقع پر منعقدہ امام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اولیا اللہ وہ پاک ہستیاں ہیں جنہوں نے نبی ﷺ،اہل بیت اطہار و صحابہ کرام کی اتباع کی اور ان کے نقش قدم پر چل کر ہی علم جن کا اعجاز، عشق خدا وند اور حب رسول ﷺ ان کا امتیاز ہے
اور عمل صالح ان کی زندگی کا شعار اور سادگی اور درویشی کا طرز عمل اختیار کیا ہے،اولیا اللہ کی دینی تعلیمات سے آج بھی لاکھوں انسان فیض یاب ہو کر نبی ﷺ کے دین حق کی روشنی سے منور ہو رہے ہیں اور اولیا اللہ کے مزارات سے فیض ہمہ وقت جاری رہتا ہے۔ کانفرنس کی صدارت سجادہ نشین پیر جابر علی شاہ ہمدانی نے کی جبکہ علمامشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔حاجی ظفر اقبال نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔