29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانوی شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کا طیارہ حادثے سے بال بال...

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

- Advertisement -

سڈنی ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگن مارکل کا مسافر طیارہ سڈنی میں حادثے سے بال بال بچ گیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ایک مسافر طیارہ جس میں برطانوی شاہی جوڑا بھی موجود تھا سڈنی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے لگا تو پائلٹ نے دیکھا کہ رن وے پر ایک اور طیارہ موجود ہے جو انتہائی سست روی کے ساتھ چل رہا ہے۔طیارے کے کپتان مایگل روسر نے آخری لمحے ہوائی جہاز کو لینڈنگ سے روکتے ہوئے دوبارہ فضاءمیں بلند کر دیا۔ برطانوی ریڈیو کی ویب سائٹ پر اس کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔کپتان نے مسافروں سے مزاحیہ الفاظ میں کہا کہ آپ کو بندرگاہ کا فضائی نظارہ کرنے کا ایک اور موقع مل گیا ہے۔ بعد ازاں رن وے سے دوسرے طیارے کے ہٹ جانے پر شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کا طیارہ بہ حفاظت اتر گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119505

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں