برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی ،چاہ چارلس سوم کا بطور بادشاہ حمایت پر عوام کا شکریہ

141
برطانوی ملکہ الزبتھ دوم

لندن۔8ستمبر (اے پی پی):برطانوی تخت پر ریکارڈ 70 سال تک راج کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کو دنیا سے گئے ایک سال بیت گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شاہ چارلس سوم نے جمعہ کو اپنی والدہ کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے مختصر بیان اور والدہ کی اپنی پسندیدہ تصویر جاری کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے اپنی والدہ کی پہلی برسی پر بطور بادشاہ ان کی حمایت پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنی والدہ، ان کی زندگی اور عوامی خدمات کے لیے ان کے عظیم پیار اور جذبے کو یاد کیا۔

شاہ چارلس سوم نے کہا کہ ہم آپ سب کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں اور رواں سال کے دوران اپنے اور اہلیہ کے لیے عوام کی جانب سے جس محبت اور حمایت کا اظہار کیا گیا اس کے لیے وہ تہہ دل سے عوام کے شکرگزار ہیں ۔ واضح رہے کہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں 8ستمبر 2022 کو انتقال کر گئی تھیں ، ملکہ الزبتھ دوم کی برسی کی تقریبات نجی سطح پر منعقد کی جا رہی ہیں ۔