19.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںبرطانوی نمبر ون ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری اے ٹی پی لیون اوپن...

برطانوی نمبر ون ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

- Advertisement -

لیون ۔26مئی (اے پی پی): انگلینڈ کے نامور اور نمبر ون ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مسلسل تیسری مرتبہ اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی سیباسٹین بائز کو شکست دی۔

اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس میں جاری ہے۔27 سالہ برطانوی کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائن کے سیباسٹین بائز کو 2-6، 6-2 اور 1-6سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ انگلینڈ کے کیمروں نوری کا سیمی فائنل میچ میں مقابلہ ارجنٹائن کے فورتھ سیڈڈ فرانسسکو سیرونڈولو سے ہوگا۔\932

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=365317

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں