- Advertisement -
لندن ۔ 25 جولائی (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم تھریسا مَے نے اعلان کیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکراتی عمل کی نگرانی کریں گی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس مذاکراتی عمل کی تکمیل پر ہی آئندہ برس مارچ میں برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج مکمل ہو گا۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ا±ن کی نمائندگی وزیر مملکت ڈومینیک راب کریں گے تاہم وہ تمام امور کی نگران ہوں گی۔ڈومینیک راب کو 9 جولائی کو ڈیوڈ ڈیوس کے مستعفی ہونے کے بعد بریگزٹ معاملات کا جونیئر وزیر مقرر کیا گیا تھا۔ ڈیوڈ ڈیوس کے بعد وزیر خارجہ بورس جانسن نے بھی اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=107136
- Advertisement -