لندن ۔ 18 اپریل (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے ارکان نے ریفرنڈم میں برطانوی ووٹروں کی اکثریت کی حمایت کے باوجود برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی پر پیش رفت کی راہ میں مشکلات پیدا کرنے کی ٹھان رکھی ہے اور جب تک عام انتخابات نہیں ہوتے وہ اپنا یہ کھیل جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر غیر یقینی کے خاتمہ کے لئے انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں اور یہ انتخابات ابھی ہوں گے۔