برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون ، بطور وزیر اعظم انتخاب پر مبارکباددی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا

70

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے نومنتخب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلی فون کر کے بطور وزیر اعظم انتخاب پر مبارکباددی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی میڈیا ڈیپارنمنٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ برطانیہ تعلقات میں مزید تحریک اور سرگرمی لانے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کیلئے بھی تیار ہیں اور نئی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے۔