برطانوی وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلفیون پرگفتگو

148
Saudi Crown Prince
Saudi Crown Prince

ریاض۔ 16 مارچ (اے پی پی) سعودی عرب اور برطانیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ اور اس کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔العربیہ ٹی ویکے مطابق شام برطانوی وزیر اعظم بور جانسن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلفیون پر بات چیت کی ،جس میںدونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کورونا کی وباءکا موضوع زیر بحث رہا۔ سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم نے کورونا کے خلاف مل کر کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ٹیلیفون پربات چیت میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کورونا سے نمنٹے کے لیے باہمی تعاون کو مربوط کرنے اور انسداد کورونا کے لیے عالمی سطح پر مل کر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ان کا ملک جی 20 ممالک کے ساتھ مل کر کورونا کی روک تھام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم نے کرونا کی ویکسین کی تیاری کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔